Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گجرات کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سند اور کیش پرائز

ہفتہ 26 مئی 2018 23:46

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر گجرات کو بہترین کارکردگی پر ..
لالہ موسیٰ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سند اور کیش پرائز سے نواز ا ہے، انہیں تعریفی سند اور لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران عطا کی گئی۔ حکومت پنجاب نے بطور سول سرونٹ بہترین پرفارمنس پر صوبے کے تمام 36اضلاع میں سے مجموعی طور پر 12ڈپٹی کمشنرز کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد کیلئے منتخب کیا تھا، ڈپٹی کمشنر گجرات ایجوکیشن سیکٹر، ہیلتھ سیکٹر ، لوکل گورنمنٹ کے صاف دیہات پروگرام، لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج سمیت دیگر شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی پر اس فہرست میں شامل ہیں اور انکا ٹاپ فور ڈپٹی کمشنرز میں شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے حکومت پنجاب کیطرف سے بہترین کارکردگی پر سند عطا کئے جانے پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپنی کامیابی کو ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سید موسیٰ رضا، سعدیہ مہر، شیخ سلیم خالد، اسسٹنٹ کمشنرز وقار حسین، اویس منظور، ظہیر عباس چٹھہ،ڈی او انڈسٹریز اکرام الحق،ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نصر ت ریاض، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی، آئی ٹی آفیسر دانش مرزا، پی ایس او محمد عثمان سرور،ایس این اے اسد مصباح نے ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا کو بہترین کارکردگی پر وزیر اعلی پنجاب کیطرف سے سند عطا کئے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات