پاک فوج کو دنیا کا جدید ترین جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان ترکی سے 30 اتاک ہیلی کاپٹر خریدے گا ہیلی کاپٹر انسداد دہشت گردی آپریشن میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مئی 2018 22:07

پاک فوج کو دنیا کا جدید ترین جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا معاہدہ طے ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ترکی کے ملکی ساختہ ہیلی کاپٹر اتاک کی برآمدات کا سلسلہ شروع ہو گیا،پاکستان ، ترکی سے 30 اتاک ہیلی کاپٹر خریدے گا،ہیلی کاپٹر انسداد دہشت گردی آپریشن میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان میں بعض تجربات میں شاندار پرفارمنس دینے والے اتاک ہیلی کاپٹروں کو 23 مارچ یوم ِ پاکستان کی تقریبات میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

پاکستان عنقریب اتاک ہیلی کاپٹروں کا مالک بن جائیگا۔ترک مسلح افواج کے لیے ترک ہوا بازی و خلائی صنعت کارپوریشن(تائی) کی جانب سے تیار کردہ اتاک ہیلی کاپٹر کی برآمدات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ترک مسلح افواج اور جنڈارمیری قوتوں کو سال 2015 سے ابتک 35 اتاک ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے ہیں ، جنہیں انسداد دہشت گردی آپریشن میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترک دفاعی صنعت کی جا نب سے تیار کردہ بہترین ماڈلز میں شامل اتاک ہیلی کاپٹروں کی اعلی کارکردگی کی بدولت ان کی برآمدات کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔ پاکستان کو اس ہیلی کاپٹر کی فروخت کے لیے کچھ عر صے سے جاری مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔ جس کے مطابق پاکستان ، ترکی سے 30 عدد اتاک ہیلی کاپٹر خریدے گا۔پاکستان میں بعض تجربات میں شاندار پرفارمنس دینے والے اتاک ہیلی کاپٹروں کو 23 مارچ یوم ِ پاکستان کی تقریبات میں عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور ان کے ساتھ ایک فضائی شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

اعلی صلاحیت کی بدولت ہر کس کو متاثر کرنے والے اتاک ہیلی کاپٹر کی برآمدات کے لیے پاکستان کے علاوہ بھی بعض ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔واضح رہے کہ اس ہیلی کاپٹر پر مختلف قسم کے ہتھیار نصب کیے جا سکتے ہیں۔