سعودی عرب میں ہراسگی کے انسداد کے لیے قانون کی تشکیل آخری مراحل میں
سعودی شُوریٰ انسدادِ ہراسگی بِل پر سوموار کے روز بحث کرے گی
محمد علی ہفتہ 26 مئی 2018 21:58
(جاری ہے)
اگر شُوریٰ نے بحث کے بعد بِل کی منظوری دے دی تو اسے واپس سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے پاس بھیجا جائے گا جن کی حتمی منظوری کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ مملکت میں ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے انسدادِ ہراسگی قانون کی تشکیل کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں جس نے بل کا مسودہ تیار کرنے کے بعد فرماں روا کی خدمت میں پیش کیا۔ شاہ سلمان نے مجوزہ بِل کی افادیت جانچنے کے لیے اسے کابینہ کے حوالے کر دیا۔ کابینہ کے ممبران نے بِل پر نظر ثانی کے بعد اس کے حق میں رائے دی۔ بِل کو قانون میں ڈھالنے کے لیے اختتامی مراحل میں اسے شُوریٰ کی منظوری درکار ہے۔ مجوزہ بل آٹھ شِقوں پر مشتمل ہے اور اس میں ہراسگی کے جُرم سے نمٹنے اور اس کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ اس بل کا مقصد ہراسگی کے مُرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دینا اور متاثرہ افراد کو اس طرح تحفظ دینا ہے کہ فرد کی رازداری‘ عزت نفس اور نجی آزادی محفوظ رہے جس کی قانون اور شریعت میں ضمانت دی گئی ہے۔ اس وقت سعودی عرب میں ہراسگی کیسز کی تعداد کے حوالے سے کوئی اعداد و شمار موجود نہیں ہیں‘ تاہم شاہ سلمان نے اس کی روک تھام کے لیے قانون وضع کرنے کے احکامات دیئے ہیں تاکہ فرد‘ خاندان اور سماج پر اس کے منفی اثرات اورخطرناک نتائج کو بڑھنے سے روکا جا سکے اور اس قبیح فعل کو ایک جُرم کی صورت میں جانا جائے۔اخبار کے مطابق ہراسگی کے قانون کے نفاد کے بعد پندرہ سال تک کی قید ہو سکے گی اور اس کے علاوہ تیس لاکھ سعودی ریال جُرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔قانون کی رُو سے ہراسگی کے کیسز میں سرکاری استغاثہ تمام تر تفتیشی کارروائی کا انچارج ہو گا۔ جبکہ وزارتِ داخلہ کو ذمہ داری سونپی جائے گی کہ وہ عوام میں شعور اُجاگر کریں کہ ہراساں کرنے والوں کو کس سنگین قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.