کراچی، رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

ہفتہ 26 مئی 2018 23:42

کراچی، رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان بشیر احمد اور ولی اللہ عرف کلوئی کو گرفتار کیا جو ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پی ایس بریگیڈ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد عبید عرف چٹو اور محمد شاہ رخ عرف لالا کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حولے کر دیا گیا ہے۔