افریقی ملک میں ٹریفک حادثہ‘ 16 بچوں سمیت کم از کم 48 افراد ہلاک

ہفتہ 26 مئی 2018 23:40

افریقی ملک میں ٹریفک حادثہ‘ 16 بچوں سمیت کم از کم 48 افراد ہلاک
کمپالا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) افریقی ملک یوگنڈا میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں 16 بچوں سمیت کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں ایک مسافر بردار بس پہلے ایک ٹریکٹر سے ٹکرائی اور پھر ایک ٹرک کو جا لگی۔ جب یہ حادثہ ہوا اس وقت ٹریکٹر بغیر ہیڈ لائٹس روڈ پر تھا۔ یہ حادثہ یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے شمال میں 220 کلومیٹر کی دوری پر کیریان ڈونگو کے مقام پر ہوا۔

متعلقہ عنوان :