Live Updates

تحریک انصاف کی تبدیلی بولی لگنا تھا جو سینٹ سے وزارت اعلیٰ تک پہنچ گئی ہے‘انجینئر امیر مقام

ہفتہ 26 مئی 2018 23:38

تحریک انصاف کی تبدیلی بولی لگنا تھا جو سینٹ سے وزارت اعلیٰ تک پہنچ گئی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ سینیٹ ٹکٹ کیلئے بولی کے بارے میںتوسناتھامگرتحریک انصاف کے دوراقتدارمیںپہلی مرتبہ وزارت اعلیٰ کیلئے بھی بولی دیکھ لی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی تبدیلی بولی لگناتھاجوسینٹ سے وزارت اعلیٰ تک پہنچ گئی ہے اوریہ تبدیلی وہ لاناچاہتے تھے،تحریک انصاف نے اپنے منشوراورنظریاتی کارکنوں کو پس پشت ڈال دیاہے اوراب انکی ترجیحات کچھ اوربن گئی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات میںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ اگرتحریک انصاف کی حکومت سینٹ کی طرح نگران وزیراعلیٰ کیلئے بھی بولی کابازارگرم کرتے ہیںتووہ ہمیںکسی صورت قبول نہیںہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کونگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے سب کواعتمادمیں لیناچاہئے تھا ،نگران وزیر اعلیٰ کیلئے غیرمتنازعہ شخص کو قبول کریںگے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے سینٹ انتخابات میںاگر20ممبران کونوٹسزدیئے تواب ایک نوٹس پرویزخٹک کوبھی دیناچاہئے کہ اس نے نگران وزیراعلیٰ کی نشست پربھی بولی لگاکراسمبلی کومچھلی بازاربنادیاہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پرویزخٹک اوراس کے چہیتوںکی غلطیوںپرآنکھیںبندکرلیتے ہیںجواس کے میرٹ اورتبدیلی کاواضح ثبوت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات