لاہور میں انوکھا کیس سامنے آ گیا

باپ نے رات گئے چھت پر چڑھ کر لڑکیوں سے باتیں کرنے والے اپنے ہی بیٹے کے خلاف عدالت میں درخواست دے دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 26 مئی 2018 21:32

لاہور میں انوکھا کیس سامنے آ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مئی 2018ء ) :لاہور کی تاریخ کا انوکھا کیس سامنے آ گیا۔ باپ نے رات گئے چھت پر چڑھ کر لڑکیوں سے باتیں کرنے والے اپنے ہی بیٹے کے خلاف عدالت میں درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی نے جہاں ہماری زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں ویسے ہی بہت سے مسائل بھی ہمارے لئیے کھڑے کر دئیے ہیں۔موبائل کی آمد نے ایک جانب جہاں ہمیں ہمارے اپنوں سے جوڑے رکھنے میں مدد دی ہے وہیں بہت سی سماجی اور معاشرتی برائیوں کو بھی جنم دیا ہے۔

ہمارا خاندانی نظام موبائل فون کی موجودگی میں بہت کمزور ہو گیا ہے ۔ہم اس موبائل فون کے ذریعے دور دراز بیٹھے لوگوں سے تو رابطے میں رہنا چاہتے ہیں مگر چند لمحات کے لیے اس ایک طرف رکھ کر اپنے اہل خانہ کا حال احوال پوچھنے کو تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس موبائل کے استعمال نے ہم میں بے راہ روی بھی پیدا کی ہے۔لڑکے لڑکیوں کے بے جا رابطوں نے خاندان کے بڑوں کے لیے بہت مسائل پیدا کر دئیے ہیں اور ایسا ہی ایک انوکھا کیس لاہور میں سامنے آیا ہے جہاں باپ نے رمضان کے مقدس مہینے میں رات گئے چھت پر چڑھ کر لڑکیوں سے باتیں کرنے والے اپنے ہی بیٹے کے خلاف عدالت میں درخواست دے دی۔

سول اینڈ سیشن عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والے اس باپ نے عدالت کو درخواست دی ہے کہ میں اپنے بیٹے کو اسکی غیر سنجیدہ حرکتوں سے بہت بار منع کر چکا ہوں مگر میرا بیٹا میری بات ماننے کو تیار نہیں ہے اور اکثر ہی رات گئے تک لڑکیوں کے ساتھ باتیں کرتا رہتا ہے۔باپ کا موقف تھا کہ میرے بیٹے نے ماہ رمضان میں بھی اس قبیح حرکت کی جان نہی ں چھوڑی اور میرے منع کرنے کے باوجود چھت پر رات گئے تک لڑکیوں سے باتیں کرتا ہے۔باپ نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے بیٹے کے خلاف مقدمہ درک کیا جائے اور کم از کم اس ماہ رمضان میں جیل میں رکھا جائے تاکہ وہ اس حرکت سے باز رہے۔تاہم عدالت نے اس پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے رابطہ کر لیا ہے۔