ترامڑی گرڈ اسٹیشن کی زیر زمین کیبل کو آگ لگ گئی،18فیڈرز بند

ہفتہ 26 مئی 2018 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) گرڈ اسٹیشن ترامڑی کی زیر زمین کیبل کو آگ لگ گئی، 18فیڈر بند، شہری بلبلا اٹھے ،قبل ازیں ایس ڈی اوز کی طرف سے مساجد میں کسی بھی وقت بجلی بند ہو سکتی ہے کے اعلان صبر و تحمل سے کام لینے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ افطاری سے آدھا گھنٹہ قبل آگ پر قابو پالیا گیا اور 9فیڈر چالو باقی کے فیڈروں پر لوڈ شیفٹ کیا جا رہا ہے اور نئی کیبل ڈالی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :