Live Updates

شاہ محمود قریشی بلے کے نشان کی بجائے کس انتخابی نشان کیساتھ الیکشن میں اتریں گے، خبر نے تحریک انصاف کے در و دیوار ہلا دیے

نعیم الحق کا وفاقی وزیر کو تھپڑ شاہ محمود قریشی کیلئے پیغام ہے،سعید غنی پی ٹی آئی میں لوٹا ساز مشین طاقتور ہے،شاہ محمود قریشی اگلا انتخاب مٹکے کے نشان پر لڑیں گے ،بیان

ہفتہ 26 مئی 2018 23:36

شاہ محمود قریشی بلے کے نشان کی بجائے کس انتخابی نشان کیساتھ الیکشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ٹاک شو میں پی ٹی آئی کے نمائندے جس ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں وہ سیاست میں عدم برداشت کی نشاندہی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے نعیم الحق نے ایک وفاقی وزیر کو تھپڑ مارا دراصل یہ خود شاہ محمود قریشی جیسے پی ٹی آئی کے رہنما کو بھی ایک پیغام ہے اس لئے خیال یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی اگلا انتخاب مٹکے کے نشان پر لڑیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں لوٹا ساز مشین طاقتور ہے۔ شاہ محمود جیسے چرب زبان شخص کی دال نہیں گلے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے کارکنوں کے ساتھ دھوکا کیا کل تک جو وہ اپنے کارکنوں کو بھاشن دیتے تھے اس کے الٹ چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل لوٹوں سے بھرا پی ٹی آئی ٹائی ٹینک ڈوب جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات