(ن) لیگ کا پارٹی چھوڑنیوالے ’’لوٹوں ‘‘کے مقابلوں میں مضبوط امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ

عوام رابطہ مہم کو تیز کر نے کیلئے 30مئی کو کونوابشاہ ‘ یکم جون کو ڈجکوٹ اور 8جون کو منڈی بہائوالدین میں جلسے کیے جائیں گے‘سازشی عناصر کا مقابلہ کر نے کیلئے بھی بھر پور حکمت عملی طے کر گئی ‘عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے (ن) لیگ اپنی شاندار کارکردگی کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی‘ (ن) لیگ تمام تر سازشوں کے باوجود کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور آنیوالے عام انتخابات بھی (ن) لیگ پنجاب سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کر یگی اور سیاسی مخالفین کو شکست دیں گے ‘ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشر یف کاپارٹی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 26 مئی 2018 23:32

(ن) لیگ کا پارٹی چھوڑنیوالے ’’لوٹوں ‘‘کے مقابلوں میں مضبوط امیدوار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پارٹی چھوڑنیوالے ’’لوٹوں ‘‘کے مقابلوں میں مضبوط امیدوار میدان میں لانے کا فیصلہ‘عوام رابطہ مہم کو تیز کر نے کیلئے 30مئی کو کونوابشاہ ‘ یکم جون کو ڈجکوٹ اور 8جون کو منڈی بہائوالدین میں جلسے کیے جائیں گے‘سازشی عناصر کا مقابلہ کر نے کیلئے بھی بھر پور حکمت عملی طے کر گئی ‘عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز ہونیوالے (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس میں (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف ‘ وزیر اعلی شہبا زشر یف ‘وفاقی اور صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے فارمولے پر گفتگو کی گئی جس کے تحت ٹکٹ کے لئے پارٹی سے وفاداری اہم ترین اصول قراردیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نبھانے والوں کو ہی ٹکٹ جاری کیا جائے گاجبکہ جنوبی پنجاب سمیت ملک کے دیگرصوبوں میں پارٹی چھوڑکر جانیوالے لوٹوں کے مقابلے میں بھر پور مضبوط میدان لائے جائیں گے اور عام انتخابات کیلئے کامیابی کیلئے بھر پور انتخابی مہم بھی چلائی جائے جسکے لیے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں 30مئی کو نوابشاہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے اسی تناظر میں یکم جون کو ڈجکوٹ اور 8جون کو منڈی بہائوالدین میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس سے نواز شریف اور انکی صاحبزادی مر یم نواز خطاب کریں گے جبکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی شاندار کارکردگی کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کر ے گی ملک اورقوم کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی اس پر گامزن رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ تمام تر سازشوں کے باوجود کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور آنیوالے عام انتخابات بھی (ن) لیگ پنجاب سمیت پورے ملک میں کامیابی حاصل کر یگی اور سیاسی مخالفین کو شکست دیں گے ۔