سندھ کا صاف پانی پراجیکٹ پنجاب سے زیادہ بہتر ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

ہفتہ 26 مئی 2018 23:25

سندھ کا صاف پانی پراجیکٹ پنجاب سے زیادہ بہتر ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش، صاف پانی پراجیکٹ پنجاب سے زیادہ بہتر ہے۔وہ ہفتے کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کرتی ہے، پورے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہترہے،صوبے میں پانی کا مسئلہ ہے پھر بھی سندھ کا صاف پانی پراجیکٹ پنجاب سے زیادہ بہتر ہے، پینے کے پانی کیلئے آراو پلانٹ لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے حوالے سے پروپگنڈا کیا گیا، پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کی بات کرتی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کی، پیپلزپارٹی نے غریبوں کو بلاسود قرضے دیے، سندھ میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں کافی بہتری آئی ہے۔ پورے صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ خواتین کو با اختیار کر رہے ہیں تاکہ وہ کاروبار کرسکیں، غریب خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کررہے ہیں۔