Live Updates

ٹاک شو زمیں پی ٹی آئی کے نمائندے جس ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں وہ سیاست میں عدم برداشت کی نشاندہی ہے

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا بیان

ہفتہ 26 مئی 2018 23:25

ٹاک شو زمیں پی ٹی آئی کے نمائندے جس ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں وہ سیاست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ٹاک شو زمیں پی ٹی آئی کے نمائندے جس ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں وہ سیاست میں عدم برداشت کی نشاندہی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے نعیم الحق نے ایک وفاقی وزیر کو تھپڑ مارا دراصل یہ خود شاہ محمود قریشی جیسے پی ٹی آئی کے رہنما کو بھی ایک پیغام ہے اس لئے خیال یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی اگلا انتخاب مٹکے کے نشان پر لڑیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں لوٹا ساز مشین طاقتور ہے۔ شاہ محمود جیسے چرب زبان شخص کی دال نہیں گلے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے کارکنوں کے ساتھ دھوکا کیا کل تک جو وہ اپنے کارکنوں کو بھاشن دیتے تھے اس کے الٹ چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے قبل لوٹوں سے بھرا پی ٹی آئی ٹائی ٹینک ڈوب جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات