ہم نے غریب عورتوں کو بلا سود قرضے دینے کا پروگرام شروع کیا ، پینے کے پانی کیلئے آر او پلانٹ لگائے گئے ہیں ، سندھ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری آئی ہے ، ہاریوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے گئے ہیں ، تھر کے حوالے سے میڈیا میں منفی خبریں چلتی رہیں ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب خواتین کی مدد کی گئی ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس

ہفتہ 26 مئی 2018 23:17

ہم نے غریب عورتوں کو بلا سود قرضے دینے کا پروگرام شروع کیا  ، پینے کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے غریب عورتوں کو بلا سود قرضے دینے کا پروگرام شروع کیا ہے ، پینے کے پانی کیلئے آر او پلانٹ لگائے گئے ہیں ، سندھ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری آئی ہے ، سندھ میں ہاریوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے گئے ہیں ، تھر کے حوالے سے میڈیا میں منفی خبریں چلتی رہیں ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب خواتین کی مدد کی گئی ۔

ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ضرورت مند خواتین کو بااختیار کر رہے ہیں تا کہ وہ بزنس چلا سکیں ، ہم نے غریب عورتوں کو بلا سود قرضے دینے کا پروگرام شروع کیا ہے ، پینے کے پانی کیلئے آر او پلانٹ لگائے گئے ہیں ، پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے حقوق کیلئے کام کر تی رہی ہے ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غریب خواتین کی مدد کی گئی ،سندھ میں تعلیم اور صھت کے شعبوں میں بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہاریوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں ، ہم نوجوانوں کے مسائل حل کرنے اور روزگار کیف راہمی کیلئے کام کر رہے ہیں ، پیپلزپارٹی تھر میں بھی کام کر رہی ہے ، تھر کے حوالے سے میڈیا میں منفی خبریں چلتی رہیں ، کراچی میں گزشتہ پانچ برس کے دوران ریکارڈ ترقی ہوئی ، کراچی میں ترقی کا سفر ختم نہیں ہوا، اہم منصوبوں پر کام جاری ہے ۔