صو با ئی حکو مت کی جا نب سے صو بے میں شروع کیے گئے سڑکو ں کے نئے تعمیرا تی منصو بے حکو مت کی مدت ختم ہو نے کے باوجود ہر صو رت میں مکمل ہو نگے، صوبائی حکومت سڑکو ں اور عما رتو ں کی تعمیر کو میگا پرا جیکٹ نہیں بلکہ سیا ستدا نو ں کے تبا ہ کئے نظا م ،تعلیم ،صحت اور پو لیس جیسے شعبو ں میں اصلا حا ت کے نفاذ کو میگا پرا جیکٹ سمجھتی ہے،وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک

ہفتہ 26 مئی 2018 23:15

صو با ئی حکو مت کی جا نب سے صو بے میں شروع کیے گئے سڑکو ں کے نئے تعمیرا ..
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے یقین دلا یا ہے کہ پی ٹی آئی کی صو با ئی حکو مت کی جا نب سے صو بے میں شروع کئے گئے سڑکو ں کے نئے تعمیرا تی منصو بے حکو مت کی مدت ختم ہو نے کے باوجود ہر صو رت میں مکمل ہو نگے کیو نکہ ان منصو بو ں کیلئے ایشا ئی تر قیا تی بنک ما لی تعا ون کر رہا ہے جبکہ حو یلیا ں،دہمتوڑ با ئی پا س روڈ فر نٹیر ور کس آر گنا ئزیشن (ایف ڈبلیو او ) کیذریعے نو ما ہ میں تعمیر کرا یا جا ئیگا، پی ٹی آئی کی صو با ئی حکو مت سڑکو ں اور عما رتو ں کی تعمیر کو میگا پرا جیکٹ تصور نہیں کر تی بلکہ سیا ستدا نو ں کے تبا ہ کئے ہو ئے نظا م اور تعلیم ،صحت اور پو لیس جیسے شعبو ں میں اصلا حا ت ،میرٹ وانصا ف کو میگا پرا جیکٹ سمجھتی ہے جس سے عا م آدمی کو اس کے حقو ق مل سکیں قو میں ایما ن دار قیا دت سے تر قی کر تی ہیں ،خدا کا شکر ہے کہ پا کستانی قو م کو عمرا ن خا ن کی شکل میں ایک ایما ندار اور دیا نتدار لیڈر مل گیا ہے جو خیبر پختو نخوا کی طر ح پو رے ملک میں رشو ت ،سفا رش ،کر پشن اور خد ما تی محکمو ں میں سیا سی مدا خلت ختم کر کے ملک کو آگے لے جا ئیگا،۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کو حو یلیا ں میں حو یلیا ں تا دہمتوڑ بائی پا س روڑ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صو با ئی وزیر ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی اور ایف ڈبلیو کے ڈا ئیر یکٹر جنر ل ایس ڈی پی میجر جنر ل سعیداختر نے بھی خطا ب کیاجب کہ صو با ئی وزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی ،وزیر اعلی کے مشیر موا صلا ت و تعمیرا ت اکبر ایو ب خا ن ،چیئر مین ضلعی تر قیا تی مشا ورتی کمیٹی ایبٹ آباد و ایم پی اے سردار محمد ادریس ،ضلع نا ظم ایبٹ آباد علی خا ن جدو ن،ایم این اے ڈا کٹر محمد اظہر جدو ن،متعلقہ عسکری حکا م ،کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن ،ڈی آئی جی ہزارہ رینج سعید وزیر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن (ر) اورنگزیب حیدر ،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما ،بلدیا تی نما ئندے بھی تقریب میں شریک تھے ۔

حو یلیا ں سے دہمتوڑ ایبٹ آباد تک 18.325کلو میٹر لمبے اور 7.4میٹر چو ڑے با ئی پا س روڈکی تعمیر ایک ارب47کروڑ رو پے کی لا گت سے نو ما ہ میں مکمل کی جا ئیگی،حکو مت خیبر پختو نخوا نے اس روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دیا ہے ۔وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہاکہ ایبٹ آباد کے لو گو ں نے ٹریفک مسا ئل کی وجہ سے بہت مشکلا ت بر دا شت کی ہیں اور خیبر پختو نخوا حکو مت نے ہمیشہ انہیں اس مشکل سے نجا ت دلا نے کا سو چا ہے،با ئی پا س روڈ ایبٹ آباد کے عوا م کو ٹر یفک کے مسا ئل سے نجا ت دلا ئے گا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ مو ٹر وے اور با ئی پا س روڈ ایبٹ آباد کے دو بڑے منصو بے ہیں مو ٹر وے کی تعمیر 20سا ل سے ہو رہی ہے جب کہ خیبر پختو نخوا حکو مت 18کلو میٹر با ئی پا س روڈ صر ف نو ما ہ میں تعمیر کر ے گی اور صو با ئی حکو مت نے یہ کا م ایف ڈبلیو او کے حوا لے کیا ہے جس کی شہرت تعمیر کے بین الا قوا می معیا ر اور تعمیرا تی منصو بو ں کی بر وقت تکمیل کے وعدو ں کے حوا لے سے مسلمہ ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ہر ی پور میں ساڑھے پا نچ ارب رو پے کی لا گت سے شروع کئے گئے سڑکو ں کی تعمیر کے دو بڑے منصو بے بھی انشا اللہ بر وقت مکمل ہو ں گے کیو نکہ ان کے لئے ایشا ئی تر قیا تی بنک سے ما لی تعاون حا صل کیا گیا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ تحریک انصا ف کی صو با ئی حکو مت کی مدت ختم ہو نے کے بعد بھی ہما رے شروع کئے گئے منصو بو ں کی تلمیل کے لئے فنڈ کی کمی کا مسئلہ نہیں ہو گا اور نہ ہی ان منصو بو ں کی تعمیر میں رکا وٹ پیدا ہو گی کیو نکہ ہم محض تختیا ں نہیں لگا رہے بلکہ تر قیا تی منصو بو ں کے لئے فنڈز کا مکمل بندو بست کر کے جا رہے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ اگر چہ ہم نے عوا م کی سہو لت کے لئے بڑے تر قیا تی منصو بے شروع کئے ہیں لیکن ہما ری حکو مت کے اصل میگا پرا جیکٹ تعلیم ،صحت ،انصا ف ،پو لیس ،ما ل اور دیگر خد ما تی شعبو ں میں اصلا حا ت ،کر پشن کا خا تمہ اور میرٹ کا نظا م متعا رف کر انا ہیں کیو نکہ اسی سے صو بے کے عا م آدمی کو اس کے حقو ق ملے ہیں ، ہم نے اعظیم کا م دیا نتدا ری اور خلو ص نیت سے کئے ہیں اسی لئے ہمیں ان میں کا میا بی نصیب ہو ئی ہے، بد قسمتی سے ما ضی میں ہمیں میرٹ اور ایما ندا ری پر مبنی نظا م نہیں ملا اور نہ ہی کوئی ایما ن دا ر سیا سی لیڈر ملا بلکہ کر پٹ سیا ستدا نو ں نے عوا می خد مت کے ہر شعبہ میں مدا خلت اورکر پشن سے پا کستا ن کا نظا م تبا ہ کیا جس سے عوا م ہمیشہ پستے رہے ۔

لیکن اب ہمیںعمرا ن خا ن کی شکل میں ایک مخلص اور ایماندا ر لیڈر مل گیا ہے جو گزشتہ با ئیس سا لو ں سے نظا م بد لنے کے لئے جدو جہد کر رہا ہے ۔وزیر اعلی پرویز خٹک نے صو بے میں ایف ڈبلیو او کے مکمل کر دہ صو با ئی حکو مت کے تر قیا تی کا مو ں کے معیا ر کو سر اہتے ہو ئے امید ظا ہر کی کہ یہ ادا رہ با ئی پا س روڈ کی تعمیر بھی مقرر معیا ر کے مطا بق مقرر مدت میں مکمل کر نے میں کو ئی کسر با قی نہیں چھو ڑے گا اور اس منصو بے کے لئے فنڈز کی کمی کا سا منا بھی نہیں کر نا پڑے گا۔