Live Updates

ہم کسی’’ اشارے‘‘ نہیں عوامی’’ سہارے ‘‘سے اقتدار میں آئیں گے ،‘سینیٹر چوہدری محمدسرور

ن لیگ کی تباہی کی وجہ انکی کر پشن و لوٹ مار ہے ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 26 مئی 2018 23:11

ہم کسی’’ اشارے‘‘ نہیں عوامی’’ سہارے ‘‘سے اقتدار میں آئیں گے ،‘سینیٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم کسی’’ اشارے‘‘ نہیں عوامی’’ سہارے ‘‘سے اقتدار میں آئیں گے ‘(ن) لیگ کی تباہی کی وجہ سے انکی کر پشن اور لوٹ مار ہے، کوئی بھی عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والا انکا ساتھ نہیں رہیگا ‘گڈ گورننس کے دعویدار حکمرانوں نے کر پشن کے سیکنڈلز کی لائن لگا دی ہے ‘اداروں کو دھمکیاں دینے والوں کو عوام عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے نشانہ عبر ت بنا دیں گے ۔

وہ لاہور میں تحر یک انصاف کی خاتون رکن ارم بخاری کی جانب سے دی جانیوالی افطار پارٹی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولوں اور نظرے کی سیاست کی ہے اور پاکستان کے عوام بھی تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان عام انتخابات2018میں عوام کی طاقت سے ہی ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر 100دن کے ایجنڈے کے ایک ایک نقطے پر مکمل عملدرآمد کر یں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اگر تباہی کا شکار ہے اور کوئی انکے ساتھ چلنے کو تیار نہیں تواسکی سب سے بڑی وجہ انکی بیڈ گورننس اور ملک میں ہونیوالی بدترین کر پشن ہے جس کا آج انکو نیب سمیت ہر جگہ حساب بھی دینا پڑ رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نگران وزیر اعظم اور نگران وزیر اعلی غیر جانبدار شخص ہی ہونا چاہیے اور ملک میں مکمل طور پر شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور پوری قوم کی نظر یں ملک میں عام انتخابات پر لگیں ہوئی ہیں اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مر ضی کے عوامی نمائندوں کو منتخب کر سکیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات