Live Updates

ہم نے کسی امپائرکا انتظار نہیں کیا بلکہ ترقی کا سفرجاری رکھا، وزیراعظم

نواز حکومت نے ماضی کے منصوبے بھی مکمل کئے ،10,400میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی، شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کیلئے جتنا کام کیا وہ تمام سیاستدان مل کر نہ کر پائیں، وفاداریاں بدلنے والے عزت نہیں پاتے، جتنے گیس کے کام اس دور میں ہوئے اس کی مثال پہلے نہیں ملتی، ترقیاتی کاموں کی کمی مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں نہیں ملے گی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کوٹ مٹھن میں شہید بے نظیر بھٹو پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 26 مئی 2018 22:45

ہم نے کسی امپائرکا انتظار نہیں کیا بلکہ ترقی کا سفرجاری رکھا، وزیراعظم
کوٹ مٹھن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے کسی امپائرکا انتظار نہیں کیا بلکہ ترقی کا سفرجاری رکھا،نواز شریف کی حکومت نے ماضی کے منصوبے بھی مکمل کئے ،10,400میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی، شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کیلئے جتنا کام کای وہ یہ تمام سیاستدان مل کر نہ کر پائیں، وفاداریاں بدلنے والے عزت نہیں پاتے، جتنے گیس کے کام اس دور میں ہوئے اس کی مثال پہلے نہیں ملتی، ترقیاتی کاموں کی کمی مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کوٹ مٹھن میں شہید بے نظیر بھٹو پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ پل پچھلی حکومت کے دور میں شروع کیا گیا تھا، ماضی میں حکومت منصوبے شروع کرتی تھی اور مکمل نہیں کرتی تھی، نواز شریف کی حکومت نے ماضی کے منصوبے بھی مکمل کئے، اس علاقے کے لوگوں کو جو تکلیف تھی وہ دور ہو گئی،یہ پل دونوں سڑکوں کو ملاتا ہے، اس پل کے پار موٹروے ہو گا، یہ تبدیلی آپ کے علاقوں کو تبدیل کر دے گی، اس سے سفر میں آسانی ہو گی، اس علاقے کیلئے شہباز شریف نے بہترین کام کئے، یہ وہ ترقی ہے جو ماضی میں ہوتی تو آج ہم بہت آگے ہوتے، یہ 2013کے ووٹ کا پھل ہے، ورنہ یہ منصوبے کبھی مکمل نہ ہو پاتے، کسی بھی شعبے کو دیکھیں پاکستان بہت پیچھے تھا، اب پاکستان کے بہت سے مسائل حل ہو چکے ہیں،10,400میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہو گی، ہم نے اگلے بیس سال کیلئے بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے حکمت عملی کرلی ہے، یہاں آمریت کے کوئی آثارآپ کو نہیں ملیں گے، پاکستان صرف جمہوریت میں ترقی کر سکتا ہے، یہاں ہر کسی کے اپنے دعوے ہوں گے، پچھلے الیکشن میں جنوبی پنجاب کی بات ہوئی تھی، پنجاب اسمبلی اس کی قرار داد منظور کر چکی ہے، پاکستان کے بہت سے مسائل قومی اتفاق رائے مانگتے ہیں، اپوزیشن نے پانچ سال گالی گلوچ اور دھرنوں میں گزار لئے،اپوزیشن نے ایک بات بھی جنوبی پنجاب کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی میں نہیں کی، شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کیلئے جتنا کام کیا وہ یہ تمام سیاستدان مل کر نہ کر پائیں، انہیں صوبے کی یاد الیکشن کے دنوں میں آتی ہے، ایک قومی اتفاق رائے فاٹا کیلئے قائم ہوا،100سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا تھا کہ وہاں کا قانون لوگوں کیلئے استحصال تھا، ہم نے تمام جماعتوں کی اتفاق رائے سے فاٹا کا انضمام کیا، ہم نے صوبے بنائے ہیں وہ بھی اتفاق رائے سے بنائے گئے ، میرا یہ دعویٰ ہے کہ فرق واضح ہے ایک طرف ترقی کی سیاست اور دوسری طرف پگڑی اچھالنے والی ہے، ایسی سیاست بھی پاکستان کو ترقی نہیں دے سکتی، ہم نے کسی غیر جمہوری حکومت کا ساتھ نہیں دیا، وفاداریاں بدلنے والے عزت نہیں پاتے، سیاستدانان چیزوں سے بدنام ہوتے ہیں، یہ عوام کی نمائندگی نہیں کر سکتے، جولائی کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہو گا، میں پانچ سال پاکستان کا منسٹر بھی رہا ہوں، پنجاب کے کچھ علاقے تھے جہاں گیس پہنچانا ضروری تھی، راجن پور کے علاوہ اور دوسرے علاقوں کو گیس کی ضرورت ہے، جتنے گیس کے کام اس دور میں ہوئے اس کی مثال پہلے نہیں ملتی، پاکستان کے ہر ضلعے کے اندر جہاں یونیورسٹی کی ضرورت ہے بنائی جائے گی، یہ عوام کا حق ہے، یہ ایک اصولی فیصلہ ہے، بدقسمتی سے یہ اس دور میں نہیں ہوا، ترقیاتی کاموں کی کمی مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں نہیں ملے گی، مسلم لیگ (ن) نے گوادر سے خنجراب تک موٹرویز بنائے، یہ نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے کام ہیں، یہ 2013کے الیکشن کی کامیابی کا نتیجہ ہے، آپ لوگ بتا سکتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے ہیں، ہمیں جھوٹے دعوئوں پر ووٹ ضائع نہیں کرنے ہیں، آپ نے فرق دیکھ لیا ہے، ایک دفعہ پھر جولائی میں پاکستان مسلم لیگ ہی کامیاب ہو گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات