دنیا کی کوئی طاقت (ن) لیگ کی آواز نہیں دبا سکتی ‘نوازشر یف

(ن) لیگ بڑی سیاسی اورعوامی جماعت ،ملک اور قوم کیلئے بڑی سے بڑی قر بانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا ‘ سابق وزیر اعظم کی رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل سیف کھوکھر سے ملاقات میں گفتگو نوازشریف نے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے لئے گرین سگنل دے دیا

ہفتہ 26 مئی 2018 22:45

دنیا کی کوئی طاقت (ن) لیگ کی آواز نہیں دبا سکتی ‘نوازشر یف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل سیف کھوکھر کی ملاقات، نوازشریف نے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے لئے گرین سگنل دے دیاجبکہ (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت بن ہے دنیا کی کوئی طاقت (ن) لیگ کی آواز کو دبا نہیں سکتی ‘ملک اور قوم کیلئے بڑی سے بڑی قر بانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل سیف کھوکھرنے ملاقات جس میں عام انتخابات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی اس موقعہ پر نوازشریف نے کھوکھر برادران کی خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل دے دیا اور کہاکہ الیکشن کی تیاری کریں کیونکہ کھوکھر برادران نے ہمیشہ حلقہ میں عوام کی بہترین انداز میں خدمت کرتے ہوئے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ عام آدمی کی بہتری کے لئے کام کرنے کی کوشش کی ہے (ن) لیگ کا دور اقتدار گواہ ہے کہ ہمیشہ عوامی مسائل کو نہ صرف بہترین انداز میں بلکہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے۔ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کرتیرہیں گے۔