یمن،عرب اتحاد کے میزائیل حملے،15فوجی گاڑیاں اور اسلحہ کا ذخیرہ تباہ،سوار تمام افرادہلاک

ہفتہ 26 مئی 2018 22:31

یمن،عرب اتحاد کے میزائیل حملے،15فوجی گاڑیاں اور اسلحہ کا ذخیرہ تباہ،سوار ..
الحدیدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) یمن میں عرب اتحاد کے میزائیل حملوں سے 15فوجی گاڑیاں اور اسلحہ کا ذخیرہ تباہ ہو گیا، گاڑیوں پر سوار تمام افراد بھی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ گورنری میں التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں میزائل حملوں سے حوثی باغیوں کی ایک درجن فوجی گاڑیاں اور بھاری مقدار میں اسلحہ تباہ کردیا۔مقامی ذرائع کے مطابق اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹرکی مدد سے حوثیوں کی گاڑیوں پر 13 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 گاڑیاں مکمل طورپر تباہ اوران پر سوار تمام جنگجو ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :