وزارت داخلہ نے سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کاروائی شروع کر دی

سابق مشیر ہوابازی کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،شجاعت عظیم پر پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن میں اختیارات کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے

ہفتہ 26 مئی 2018 22:24

وزارت داخلہ نے سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) وزارت داخلہ نے سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کاروائی شروع کر دی،سابق مشیر ہوابازی کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالا جائے گا،شجاعت عظیم پر پی آئی اے اور ایوی ایشن ڈویژن میں اختیارات کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق مشیر ہوابازی شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کوائف اکٹھنے کرلئے ہیں اور اس سلسلے میں ایوی ایشن ڈویژن سے مدد لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز تک شجاعت عظیم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہوسکیں۔ عدالت کی طرف سے پی آئی اے کے نقصان کی تحقیقات نیب یا ایف آئی اے سے کروائی جائیں گی۔