Live Updates

بڑی بڑی وکٹیں گرانے کے باوجود عمران خان کو بہت بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا

پی ٹی آئی میں بھگوڑے رہنما ئوں کی آمد کے بعد فیصل آباد ریجن میں ٹکٹوں کی تقسیم میں مشکلات متعدد رہنما ئوں نے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کی دھمکی د یدی

ہفتہ 26 مئی 2018 22:24

بڑی بڑی وکٹیں گرانے کے باوجود عمران خان کو بہت بڑی بغاوت کا سامنا کرنا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پی ٹی آئی میں بھگوڑے رہنما ئو ں کی آمد کے بعد فیصل آباد ریجن میں ٹکٹوں تقسیم میں مشکلات متعدد رہنما ئوں نے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ نے کی دھمکی دے ڈا لی چیئر میں پی ٹی آئی تینوں دھڑوں کے تحفظات دور کروا کر صلح کروانے میں ناکام تفصیلات کے مطا بق الیکشن 2018کی سر گر میاں عروج پرپی ٹی آئی میں بھگوڑوںکی شمو لیت کا سلسلہ جاری جس کی وجہ سے با نی کارکن اور راہنماء پریشان ریجن میں پی ٹی آئی کے 3دھڑے بن گئے ٹکٹوں کی تقسیم میں پی ٹی آئی کو شدید مشکلات کا سا منا ذرائع دوسری سیا سی جما عتوں سے پی ٹی آئی میں شا مل ہو نے والے بھگوڑوں کو ٹکٹ دینے کی صورت میں ایک دھڑے نے پریشر گروپ بناکر آزاد حیثیت سے قومی اور صو با ئی اسمبلی کا الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان تینوں دھڑوں کے تحفظات دور کر نے میںناکام رہے پی ٹی آئی کے 3دھڑے بننے کا بھر پور فا ئدہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اٹھا ئے گی پی ٹی آئی کو الیکشن 2018میں فیصل آباد ریجن سے شدید سیاسی نقصان کا خدشہ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات