اورسیز قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر پرویز خٹک کی اہلیہ کو امریکا جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 22:24

اورسیز قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر پرویز خٹک کی اہلیہ کو امریکا جانے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو اورسیز قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے امیگریشن عملے نے جہاز سے اتارلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختون خوا پرویز خٹک کی اہلیہ کو پشاور ائیر پورٹ پر قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر جہاز سے اتار لیا گیا۔ پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک پشاور سے امریکا جا رہی تھیں اور ان کے پاس اورسیز قومی شناختی کارڈ (نائیکوپ)نہیں تھا جس پر امیگریشن عملے نے انہیں جہاز پر سوار ہونے کے بعد واپس اتار لیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی اہلیہ کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔