بلاول بھٹو زرداری کا نوابشاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ 26 مئی 2018 22:09

بلاول بھٹو زرداری کا نوابشاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز نوابشاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقیں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نوابشاہ - کنب روڈ پر حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔