Live Updates

آئندہ الیکشن میں پی ایس ہی سندھ سے کلین سوئپ کرے گی اور آئندہ وزیراعلی سندھ ہمارا ہوگا،مصطفی کمال

پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر مذہب، زبان، علاقے،طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو زندگی جینے کے تمام مساوی حقوق حاصل ہوں ،چیئرمین پی ایس پی

ہفتہ 26 مئی 2018 22:09

آئندہ الیکشن میں پی ایس ہی سندھ سے کلین سوئپ کرے گی اور آئندہ وزیراعلی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پی ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام رمضان المبارک کی مناسبت سے افطار کا اہتمام عمران شہید پارک نزد لانڈھی پولیس اسٹیشن لانڈھی نمبر 4 میں منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائم خانی ،وائس چیئرمین افتخار رندھاوا، رہنما پی ایس پی شبیر قائم خانی، فوزیہ قصوری، اراکین اسمبلی یوسف شہوانی، شیراز وحید ، ندیم راضی ، صدر کراچی ڈویڑن سید آصف حسنین ممبر کراچی ڈویڑن عون علی، خاور بھائی، عرفان بھائی، اور احسان دانش سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ، ٹاونز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت خواتین ، بچوں، بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام ہونے والے افطار ڈنر میں روزہ داروں کی سہولت کے لئے افطار کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

دعوت افطار کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس ہی اس الیکشن میں پورے سندھ سے الیکشن لڑے گی انشاللہ یہاں کے لوگ ہمارے کردار اور کام سے واقف ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ایس ہی سندھ سے کلین سوئپ کرے گی اور آئندہ وزیراعلی سندھ پی ایس پی سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح ? کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر مذہب، زبان، علاقے ، طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو زندگی جینے کے مساوی حقوق حاصل ہوں اور ملک میں امن و محبت کی فضائ قائم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی جدوجہد کے آغاز سے ہی انسانیت کی خدمت کی ہے اور اپنے کارکنان کو بھی سیاست برائے خدمت کا درس دیا ہے یہی وجہ ہے کہ پورے پاکستان میں ہمارا فکر و فلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات