امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے فرانس کے سفیر مارک باریٹی کی ملاقات

ہفتہ 26 مئی 2018 22:07

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے فرانس کے سفیر مارک باریٹی کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر مارک باریٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف فرانس کے جرأت مندانہ موقف کو سراہا اور فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے فرانس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس کردار کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات قریبا دو گھنٹے جاری رہی ۔ملاقات میں ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز بھی موجود تھے ۔