وزیراعظم کی جانب سے وفاقی ملازمین کیلئے تین بنیادی تنخواہوں کے برابر الاؤنس کا اعلان خوش آئند ہے ،ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان

ہفتہ 26 مئی 2018 21:58

وزیراعظم کی جانب سے وفاقی ملازمین کیلئے تین بنیادی تنخواہوں کے برابر ..
کوئٹہ۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے اپنے ایک اخباری بیان میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وفاقی ملازمین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے لئے 3 بنیادی تنخواہوں کو بطور بونس اعلان کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگی حکومت نے ایک طرف کرپشن کی روک تھام کے لئے جہاں کام کیا تو دوسری جانب چھوٹے ملازمین کی بنیادی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی بہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ بھی پہنایا۔بیان میں کہا گیا کہ آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے اور لوٹا کریسی اور وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو شکست فاش دیں گے۔