ملکی بقاء وسلامتی کیخلاف سا زشوں کا مقابلہ باہمی اتحاد سے کیاجائے، مفتی حماداللہ مدنی
ہم تعلیمات ربانی اور سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہو کر سچے مسلمان اور محب وطن پاکستانی بنیں، ناظم جے یوآئی (س)
ہفتہ 26 مئی 2018 21:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دشمنان دین ملک میں سازشوں کے ذریعے عدم استحکام لاناچاہتے ہیں جن کا مقصد ملک کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کرناہے، لیکن ہم اسلام اور ملک دشمنوں کو ان کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک وملت کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کو بھی قربان کردیں گے۔
مفتی حماداللہ مدنی نے مزیدکہاکہ موجودہ صورتحال میں محب وطن دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ملک پر مسلط حکمران طبقے نے عوام کو مہنگائی ،بیروزگاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا،ملک پر مسلط طبقہ ملک اور قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،ان حالات میں مولانا سمیع الحق جیسی بے باک اور بے لوث قیادت ہی ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی ہے،مولاناسمیع الحق کی سربراہی میں ملک کی محب وطن سیاسی جماعتیں متحدہوجائیں،اسلامی جماعتوں کااتحاد قوم کی تقدیر بدل دے گا۔ مفتی حماداللہ مدنی نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک اور قوم کودرپیش مسائل کی اصل وجہ امریکی غلامی ہے اور امریکی غلامی سے نجات کاواحد راستہ باکردار قیادت کو ایوان اقتدار میں پہنچاناہے ۔انہوں نے کہاکہ کہ عوام میں شعور اور بیداری کی لہر خوش آئند ہے اور اس کے دور رس نتائج مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ انقلاب اور دھرنوں کی سیاست سے عوام بیزارآچکے ہیں بہترہوگاغیرملکی ایجنٹ واپس اپنے آقائوں کے پاس چلے جائیں۔یہ باتیں انہوں نے گلشن اقبال میں علماء کرام کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔مفتی حماداللہ مدنی سے بات چیت کرتے ہوئے وفد کے اراکین نے جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا سمیع الحق کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مولاناسمیع الحق ہی ملک کی موجودہ صورتحال قوم کے نجات دہندہ کی حیثیت رکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ قوم اگر موجودہ درپیش مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرناچاہتی ہے تو صالح اور باکردار قیادت کو منتخب کرکے ملک کی باگ ڈور اس کے حوالے کرے کیونکہ جب تک ملک کے اقتدار پر امریکہ سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والی قیادت براجمان نہیں ہوگی یہ وطن امریکہ کی غلامی میں ہی رہے گا اور آقا کبھی اپنے غلام کو خوشحال نہیں دیکھ سکتا ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.