مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس (کل) طلب کرلیا گیا

مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کے بعد مردم و خانہ شماری کے حتمی نتائج جاری کیے جائیں گے

ہفتہ 26 مئی 2018 21:54

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس (کل) طلب کرلیا گیا
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس (کل) اتوار کو طلب کرلیاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبائی وزرا ئے اعلیٰ اور کونسل کے ممبران وزراء اورسینئرحکام شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چھٹی مردم و خانہ شماری کے حتمی نتائج منظوری کے لیے پیش کئے جائیں گے، مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کے بعد مردم و خانہ شماری کے حتمی نتائج جاری کیے جائیں گے۔اجلاس میں مردم شماری کے 5 فیصد نتائج کی توثیق کا معاملہ بھی زیر غور ا?ئے گا جبکہ پٹرولیم و گیس کی پیداوار اور تقسیم کے مکینزم کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔