وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا نامور ناول نگار اور قانون دان مظہر کلیم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 26 مئی 2018 21:48

وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا نامور ناول نگار اور قانون دان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے نامور ناول نگار اور قانون دان مظہر کلیم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران سیریز کی صورت مظہر کلیم کے چاہنے والوں کا بڑا حلقہ موجود رہے گا،وہ اپنے اچھوتے قلمی کرداروں کے حوالے سے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہوسکے گا،شعبہ ادب میں ان کی گراں قدر خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ مریم اورنگزیب نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔