Live Updates

نوا زشریف کی سیا ست کا خاتمہ ہو چکا ہے ، اعجاز احمد چوہدری

ہفتہ 26 مئی 2018 21:40

نوا زشریف کی سیا ست کا خاتمہ ہو چکا ہے ، اعجاز احمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنمااعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ نوا زشریف کی سیا ست کا خاتمہ ہو چکا ،عوام نااہل سابق وزیر اعظم کی اصلیت جان چکے ہیںاورسیاسی تنہائی ملکی دشمنی کے ایجنڈے پر چلنے والے شریفوں کا مقدر بن چکی ہے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کی شریک کار چند کٹھ پتلیوں کے سوا سنجیدہ مسلم لیگی قیادت بھی نواز شریف کے سازشی اطوار سے بیزار ہوچکی ہے،وہ گزشتہ روز این اے 133کے حلقہ پی پی 167میں پارٹی رہنما فیاض بھٹی کی جانب سے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطارپارٹی سے خطا ب کررہے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ اگلے چند روز میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کرپٹ ٹبر کیخلاف اعلان بغاوت کرتی نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کو پنجاب میں ٹکٹ اپلائی کرنے والے نہیں مل رہے ، بار بار اخباروں میں اشتہارات دینے کے باوجود (ن) لیگ کے ٹکٹ کے لئے کوئی بھی امیدوار الیکشن لڑنے پر تیار نہیں ، نا اہل نواز شریف مجھے کیوں نکالا کا ڈرامہ فلاپ ہونے پرملکی سلامتی کے دشمن بن گئے ہیں۔

افطار ڈنر میں حاجی اصغر گوندل۔ خالد بابا۔چوہدری اللہ دتہ۔چوہدری سعید۔رفیق نمبردار۔محسن مزمل۔ملک خادم کھوکھر۔علاؤالدین۔ ندیم شاکر۔ عدیل جوہیہ۔چوہدری عدیل آرائیں۔ارشد گوندل۔رانا احمدمیاں اختر حسین سمیت بڑی تعداد میں حلقہ کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔بعدازں این اے 133 کے امیدوار اعجاز احمد چوہدری نے فیاض بھٹی، عاطف شاہ اور ندیم شیخ کے ہمراہ مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات