بھارت بیرونی اشاروں پر خطے میں کشیدگی کو فروغ دینا چاہتا ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہفتہ 26 مئی 2018 21:40

بھارت بیرونی اشاروں پر خطے میں کشیدگی کو فروغ دینا چاہتا ہے، سربراہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت بیرونی اشاروں پر خطے میں کشیدگی کو فروغ دینا چاہتا ہے ،کشن گنگا ڈیم سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور بھارتی ہٹ دھرمی ہے ،عالمی برادری اور ورلڈ بینک بھارت کو کشن گنگا ڈیم کی تعمیرسے روکے بصورت دیگر اس کے بھیانک نتائج ہونگے ، دین اسلام کی تعلیمات پر گامزن ہوکر ہی مصائب وپریشانیوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے ،کرپشن اور سود نے مظلوم غریب عوام کے حقوق غضب کئے ہیں ،ملک کی دولت لوٹنے اور کرپشن میں ملوث ملزمان کا کڑا احتساب ہونا چاہیے ،پاکستان اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے میں مشغول ہیں ،سیاسی ومذہبی جماعتیںبیرونی سازشوں کو یکجا ہوکر ناکام بنائیں ،امریکہ ،بھارت ہمارے ملک کے خلاف سازشوں کا جال بچھا رہے ہیں جسے اتحاد کی طاقت سے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی تحریک ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں دیکھنا چاہتی ہے ، بھارت خطے میں آبی جنگ کوطول دینے کی سازشوں میں مصروف ہے تو دوسری طرف بائونڈری لائن پر آئے دن بلا اشتعال فائرنگ کرکے جارحیت کرنے کی ناپاک جسارت کررہا ہے کشمیریوں کو خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کو انصاف دلانے کیلئے آواز بلند کریں ۔