Live Updates

وفاقی حکومت اور وزارت پانی و بجلی مکمل طور پر نا کام ہو چکے ہیں، نائب صدر و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ

ہفتہ 26 مئی 2018 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی نائب صدر و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت پانی و بجلی مکمل طور پر نا کام ہو چکے ہیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعویدار نواز شریف اور شہباز شریف میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں ہے ابھی بھی قوم سے مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے لوگ بے روز گار ہور ہے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی دعوے کیے تھے کہ ہم بجلی کا سر کلر ڈیڈختم کر دے گے لیکن اس میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، وزارت پانی وبجلی نے تیل فراہم کر نے والی کمپنیو ںکو اربوں روپے کی رقم ادا نہیں کیے اور اگر تیل کی سپلائی بند ہوئی تو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ غریب عوام توپہلے سے ہی بجلی وگیس سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کی سزا بھگت رہے ہیں ،مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات