Live Updates

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی سے وابستگی بھی خطرے میں پڑ گئی

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو عامر لیاقت کے بیانات سے پریشانی،متنازعہ بیانات سے ووٹ بینک متاثر ہونے کا خطرہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 26 مئی 2018 20:28

عامر لیاقت کی پی ٹی آئی سے وابستگی بھی خطرے میں پڑ گئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مئی 2018ء) :عامر لیاقت کی پی ٹی آئی سے وابستگی بھی خطرے میں پڑ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو عامر لیاقت کے بیانات سے پریشانی لا حق ہونے لگی،قیادت کو خدشہ ہے کہ متنازعہ بیانات سے ووٹ بینک متاثر ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے پابندی عائد کئیے جانے کے بعد عامر لیاقت ایک اور بڑی مصیبت میں پھنس گئے۔

عامر لیاقت کی جانب سے دئیے جانے والے متنازعہ اور فرقہ وارانہ بیانات پاکستان تحریک انصاف میں عامر لیاقت کی موجودگی پر سوالیہ نشان کھڑے کرنے لگے۔موجودہ حالات میں عامر لیاقت کی پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی بھی خطرے میں پڑ گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو عامر لیاقت کے بیانات سے پریشانی اور تشویش ہونے لگی ہے۔

(جاری ہے)

سینئیر قائدین کو خدشہ ہے کہ عامر لیاقت کے متنازعہ بیانات سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے اور انکے فرقہ وارانہ طرز عمل سے ووٹ بینک بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

عمران خان شوکت اسپتال کی فنڈریزنگ کیلئےجلدکراچی کادورہ کریں گے جس میں وہ عامرلیاقت کےمستقبل کافیصلہ کریں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پیمرا نے بھی لائیو ٹی وی شوکے دوران عامر لیاقت کے متانزعہ بیانات کی وجہ سے عامر لیاقت کی میزبانی میں چلنے والے پروگرامز پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔گزشتہ روز پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حالات حاضرہ کے تحت ٹی وی شوز کی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اس مانیٹرنگ کے دوران یہ بات مشاہدہ کی گئی ہے کہ عامر لیاقت بول ٹی وی پر ایک رمضان نشریات کر رہے ہیں جس کے ایک حصے عالم کے بول میں 24مئی کو ایک بات مشاہدہ کی گئی ہے کہ عامر لیاقت نے بھارتی شہر گجرات سے ایک کالر کی کال وصول کی جس میں اس کالر نے حضرت علیؑ کی خلافت کے حوالے سے سوال کیا اور پروگرام کے اس حصے کو لائیو نشر کیا گیا ۔

اس کے علاوہ اس پروگرام میں عامر لیاقت نے بھارتی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالے سے غیر ضروری معاملہ پر بھی بحث کی ۔جس کا مقصد صرف اور صرف ریٹنگ کا حصول تھا۔اس کے علاوہ پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں پیمرا نے نجی ٹی وی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عامر لیاقت کی میزبانی میں چلنے والے پروگرام رمضان میں بول اور ایسا نہیں چلے گا کو براڈکاسٹ یا ری براڈکاسٹ نہ کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات