معروف کارباری شخصیت میاں منشاء پر لاہور اسلام آباد موٹروے کے اردگرد درخت کاٹ کر 3 ارب کمانے کا الزام

نواز شریف نے لاہور اسلام آباد موٹروے کی مرمت کا ٹھیکہ میاں منشاء کی کمپنی کو دے رکھا ہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مئی 2018 20:22

معروف کارباری شخصیت میاں منشاء پر لاہور اسلام آباد موٹروے کے اردگرد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26  مئی2018ء) معروف کارباری شخصیت اور نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشاء پر لاہور اسلام آباد موٹروے کے اردگرد درخت کاٹ کر 3 ارب کمانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پر نااہل ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشاء نے لاہور اسلام آباد موٹروے کے ارد گرد درختوں کو کاٹ کر تین ارب روپے کی لکڑی فروخت کردی ہے۔

درختوں کے کٹائو کی وجہ سے موٹر وے کے ارد گرد ماحول کا شدید مسئلہ پیدا ہو چکا ہے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑٓاہے ۔ سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ کرپٹ وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور اسلام آباد موٹر وے کی مرمت کا ٹھیکہ اپنے دوست میاں منشاء کو دیا تھا ۔

(جاری ہے)

میاں منشا کی کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موٹروے کے ارد گرد تین ارب مالیت کے درخت بیچ دئیے ہیں اور عام اندازے کے مطابق 70فیصد درخت موٹرو ے کے ارد گرد کاٹ دئیے گئے ہیں جس سے ماحول کا شدید مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

حکو مت کے ساتھ کیے گئے معاہدے میں بھی موٹروے کے ارد گرد درخت کاٹنے کا ذکر تک نہیں ہے لیکن این ایچ اے حکام کے ساتھ ملکر تین ارب روپے کے درخت بیچ کر ہضم کرگیا ہے ۔ لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے پر گیارہ لاکھ 70ہزار درخت اگائے گئے تھے تاہم این ایچ اے حکام نے میاں منشاء کو کمرشل مقاصد کے لئے درخت کاٹنے کی اجازت دے کر عوام پر ظلم کیا ہے موٹروے کے ارد گرد درختوں کی کٹائی سے میاں منشاء تو تین ارب کما گیا لیکن عوام کی صحت اور ماحول کو تباہ و برباد کردیا گیا جس کی ذمہ داری جنرل منیجر موٹروے پر بھی عائد ہوتی ہے جو میاں منشاء کے ساتھ ساز باز کرچکا ہے۔