ایم ایم اے ہری پور کی سپریم کونسل کا اجلاس، آمدہ الیکشن کے سلسلہ میں امیدواروں کی حتمی نامزدگی سے متعلق مشاورت
ہفتہ 26 مئی 2018 21:31
(جاری ہے)
اجلاس کے شروع میں جنرل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل ضلع ہری پور محمد ریاض مسلم نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جس کے بعد صدر حافظ محمد ریحان نے ایم ایم اے کے پہلے باضابطہ اجلاس میں شرکاء کو اپنی رہائش گاہ پر خوش آمدید کرتے ہوئے تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا کہ ہری پور کی مذہبی قوتوں نے مجھ نا چیز پر اعتماد کرتے ہوئے ایم ایم اے کا ضلعی صدر منتخب کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ میں ہر قسم کی گروہی مسلکی اور جماعتی وابستگی سے بالا ہوکر متحدہ مجلس عمل کی بہتری کیلئے کام کروں گا، امید ہے کہ تمام سپریم کونسل کے 20 ارکان اور مجلس عاملہ اسی جذبہ اور نیک نیتی سے ان کے معاون ہوں گے۔
مشاورت کے بعد بالااتفاق پانچ رکنی تنظیمی کمیٹی بنائی گئی جس کو 30 مئی تک تحصیل یا حلقہ وار تینوں تنظیمیں مکمل کرنی ہوں گی تاکہ تحصیل تنظیموں کے بعد اگلے چند روز میں یونین کونسل سطح پر تنظیمیں مکمل کی جائیں، مالیات کا نظام طے کرنے کے بعد اطلاعات و نشرواشاعت کی کمیٹی قائم کی گئی جس میں جے یو پی کے مولا اظہر ہزاروی اور جے یو آئی کے مولانا یعقوب کو ایم ایم اے ضلع ہری پور کا ترجمان مقرر کیا گیا اور اسلامی تحریک کے علی عباس جعفری، جے یو آئی کے شاہ فہد ہاشمی کی سربراہی میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے رابطہ ٹیم اور سوشل میڈیا ٹیم ترتیب دی گئی۔ آمدہ الیکشن اور امیدواروں پر طویل مشاورت کے نتیجہ میں حلقہ وار تنظیموں کی تکمیل کے بعد ہی امیدواروں کے حتمی اعلان کا فیصلہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.