حیدرآباد،سحرش نگر میں ریلوے ٹریک پر دیسی ساختہ بموں کے دو دھماکوں سے اپ اور ڈائون ٹریک پر گڑھے پڑ گئے، ریلوے ٹریفک معطل

پنجاب سے کراچی جانے والی ٹرینوں بہاء الدین ذکریا، پاکستان ایکسپریس اور فرید الدین ایکسپریس کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 21:27

حیدرآباد،سحرش نگر میں ریلوے ٹریک پر دیسی ساختہ بموں کے دو دھماکوں سے ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) حیدرآباد میں سحرش نگر کے علاقہ میں ریلوے ٹریک پر دیسی ساختہ بموں کے دو دھماکوں سے اپ اور ڈائون ٹریک پر گڑھے پڑ گئے، دھماکوں کے بعد ریلوے ٹریفک کو معطل کر دیا گیا، دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائیوقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ پنجاب سے کراچی جانے والی ٹرینوں بہاء الدین ذکریا، پاکستان ایکسپریس اور فرید الدین ایکسپریس کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا، ایس پی سٹی کے مطابق اپ اور ڈائون ٹریک پر الگ الگ دو دھماکے ہوئے جس سے ٹریک پر معمولی گڑھے پڑ گئے، بی ڈی ایس انچارج رمضان پنہور کے مطابق دونوں بم دیسی ساختہ (نان الیکٹرک ڈیوائس) تھے جس میں سو سے ڈیڑھ سو گرام بارودی مواد استعمال ہوا تھا، بی ڈی ایس کی جانب سے ٹریک کو کلیئر قرار دیئے جانے کے بعد ریلوے ٹریفک بحال ہو گئی حیدرآباد میں سحرش نگر کے علاقہ میں ریلوے ٹریک پر دیسی ساختہ بموں کے دو دھماکوں سے اپ اور ڈائون ٹریک پر گڑھے پڑ گئے، دھماکوں کے بعد ریلوے ٹریفک کو معطل کر دیا گیا، دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائیوقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ پنجاب سے کراچی جانے والی ٹرینوں بہاء الدین ذکریا، پاکستان ایکسپریس اور فرید الدین ایکسپریس کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا، ایس پی سٹی کے مطابق اپ اور ڈائون ٹریک پر الگ الگ دو دھماکے ہوئے جس سے ٹریک پر معمولی گڑھے پڑ گئے، بی ڈی ایس انچارج رمضان پنہور کے مطابق دونوں بم دیسی ساختہ (نان الیکٹرک ڈیوائس) تھے جس میں سو سے ڈیڑھ سو گرام بارودی مواد استعمال ہوا تھا، بی ڈی ایس کی جانب سے ٹریک کو کلیئر قرار دیئے جانے کے بعد ریلوے ٹریفک بحال ہو گئی