Live Updates

تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 1 بریگیڈیئر عاصم نواز خان نے قومی اسمبلی میں فاٹا انضمام اصلاحات بل کی منظور ی کو ایک تاریخ ساز فیصلہ قرار دیدیا

ہفتہ 26 مئی 2018 21:27

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 1 بریگیڈیئر عاصم نواز خان نے قومی اسمبلی میں فاٹا انضمام اصلاحات بل کی منظور ی کو ایک تاریخ ساز فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے کیا ایک وعدہ پورا کردیا ہے قائد تحریک انصاف عمران خان 22 سے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں محمد نواز شریف کے احتساب کے بعد علی بابا اور چالیس چوروں کا احتساب پوری قوم کی آواز ہے پوری قوم قائد تحریک انصاف عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل اور نئے پاکستان کیلئے آئندہ انتخابات میں بلے کے نشان پر مہر لگا ئیں گے تحریک انصاف عام انتخابات میںدو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات