لکی مروت: سرکاری ملازمین تنظیموں نے وزیر آعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے وفاقی اور مخصوص صوبائی محکموں کے ملازمین کے لئے اضافی تنخواہوں کی منظوری کا خیر مقدم

ہفتہ 26 مئی 2018 21:27

لکی مروت: سرکاری ملازمین تنظیموں نے وزیر آعظم شاہد خاقان عباسی اور ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) لکی مروت کی سرکاری ملازمین تنظیموں نے وزیر آعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی طرف سے وفاقی اور مخصوص صوبائی محکموں کے ملازمین کے لئے اضافی تنخواہوں کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے سرکاری ملازمین میں تفریق برت کرکے اچھا کام نہیں دیگر صوبائی ملازمین کا آخر کیا قصور ہے کہ انہیں تنخواہوں کی مراعات سے نہیں نوازا جارہا شاہد خاقان عباسی صرف وفاق یا اس کے زیر انتظام علاقوں کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیر آعظم ہیں اور انہیں پورے ملک کے سرکاری ملازمین کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی جاتے جاتے مخصوص صوبائی محکموں کے ملازمین کے لئے اضافی بنیادی تنخواہوں کی منظوری دی ہے جو امتیازی فیصلہ ہے اور ایسے فیصلوں سے نفرت اور بے چینی پیدا ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین یکسان محنت کرکے حکومتی ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے لیکن جب مراعات سے نوازنے کا وقت آتا ہے تو حکمران سرکاری ملازمین کی درجہ بندی کرکے بعض کو نوازتے ہیں اور بیشتر کومحروم چھوڑ دیتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر آعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک تمام سرکاری ملازمین کے لئے اضافی بنیادی تنخواہوں کی منظوری دیں۔