کراچی کی ترقی و خوشحالی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں سوسائٹیز کا کردار نہایت اہم ہے، وزیراعلی سندھ

ہفتہ 26 مئی 2018 21:24

کراچی کی ترقی و خوشحالی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں سوسائٹیز ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی و خوشحالی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں سوسائٹیز کا کردارا نہایت اہم ہے، ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی شہریوں کے لئے پرکشش علاقہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے وزیراعلی ہاس میں ڈیفنس سوسائٹی ریزیڈینٹس ایسوسی ایشن کے صدر سابق چیف سی پی ایل سی شرف الدین میمن کی قیادت میں ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں پر مرتضی وہاب، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور ایم ڈی واٹر بورڈ بھی موجود تھے۔ملاقات میں ڈفینس میں پانی کے مسائل حل کرنے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر مرتضی وہاب نے تجویز دی کہ سندھ حکومت کراچی میں ڈی سالی نیشن پلانٹ لگائے اس سے کلفٹن ، ڈفینس و دیگر قریبی علائقوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا جس پر وزیراعلی سندھ نے مرتضی وہاب کی تجویز اور وفد کا شاندار الفاظ میں خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے کہ ڈی سالنی نیشن پلانٹ لگانے کیلئے حکومت سندھ اور ڈی ایچ اے مل کر کام کریں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے وفد کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا میں خود ڈفینس کا رہائشی اور آپ کی کمیٹی کا اعزازی ممبر بھی ہوں میری کوشش ہے کہ ڈفینس اور کلفٹن کے مسائل ڈی ایچ اے کے ساتھ مل کر حل کیے جائیں ۔ وفد نے سب میرین انڈر پاس اور سن سیٹ بلیوارڈ فلائی اوور بنانے پر وزیراعلی سندھ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان تعمیرات کے باعث ڈفینس اور کلفٹن میں ٹریفک کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :