وزیراعلی سندھ سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی ملاقات

ہفتہ 26 مئی 2018 21:24

وزیراعلی سندھ سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے ہفتہ کے روز وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کراچی کی ترقی اور عوامی مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سنی تحریک نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آپ نے محنت اور لگن کے ساتھ صوبے کی بھرپور خدمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :