Live Updates

ن لیگ نے کبھی کسی غیرجمہوری قوت کاساتھ نہیں دیا،وزیراعظم

احتساب کا فیصلہ عوام کے پاس ہونا چاہیے،جولائی میں عوام کا جوفیصلہ ہوگا قبول ہوگا،عمران خان 5 سالوں میں 2باراسمبلی آئے،باقی سال نعرے لگائے،جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ سیاست چمکانے کیلئے ہے،صوبہ اتفاق رائے سے ہی بنے گا۔کوٹ مٹھن میں شہید بینظیربھٹوپل کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 26 مئی 2018 20:46

ن لیگ نے کبھی کسی غیرجمہوری قوت کاساتھ نہیں دیا،وزیراعظم
کوٹ مٹھن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی کسی غیرجمہوری قوت کا ساتھ نہیں دیا، احتساب کا فیصلہ عوام کے پاس ہونا چاہیے،جولائی میں عوام کا جوفیصلہ ہوگا قبول ہوگا،،عمران خان 5 سالوں میں 2بار اسمبلی آئے ،باقی نعرے لگائے،جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ سیاست چمکانے کیلئے ہے،صوبہ اتفاق رائے سے ہی بنے گا۔

انہوں نے آک کوٹ مٹھن میں دریائے سندھ پرشہید بینظیربھٹوپل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پانچ سال گزارے اور دھرنے دیے۔پانچ سالوں میں عوام کی خدمت نہیں کی۔۔عمران خان پانچ سالوں میں صرف 2بار اسمبلی آئے ،ان لوگوں نے پانچ سال نعرے لگائے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگا کراپنی سیاست چمکائی جارہی ہے۔

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا فیصلہ کوئی ایک جماعت نہیں کرسکتی۔ اب الیکشن قریب آیا ہے تومخالفین کوجنوبی پنجاب صوبہ یاد آ گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نئیصوبے کے حق میں قرارداد منظورکرچکی ہے۔ فاٹا کے معاملے پرقومی اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔ہم صوبے بنانے ہیں لیکن اتفاق رائے سے ہی بنائیں گے۔عوام کسی کے نعروں میں نہ آئیں صوبے بنانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں جیسے فاٹا کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلیے شہبازشریف کے اقدامات مثالی ہیں۔ شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کیلئے جو کیا وہ یہ سارے حضرات 60 سال میں مل کر نہ کرسکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرف گالی اور الزام تراشی کی سیاست ہے یہ سیاست کبھی بھی عوام کی خدمت نہیں کرتی۔دوسری طرف شرافت اور خدمت کی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا فیصلہ عوام کے پاس ہونا چاہیے۔

جن لوگوں نے وفاداریاں بدلنے والوں نے عوام ی خدمت نہیں کی۔ فیصلہ عوام کے پاس ہے جوبھی ہوگا قبول ہوگا۔جولائی میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔ہم نے کبھی کسی غیرجمہوری قوت کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی صرف جمہوری دورمیں ہوگی۔ ماضی میں عوام کو بے وقوف بنایا جاتا رہا۔ پاکستان میں کئی سال آمریت رہی لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔

1999ئ کے بعد دس سال ملک میں آمریت رہی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اقتدارمیں آئے توپورے ملک میں ترقی کا سفرشروع ہوا۔ آج پاکستان کیبہت سے مسائل حل ہوچکے ہیں۔ نوازشریف کی حکومت پہلی حکومت ہے جس نے ماضی کے منصوبے مکمل کیے۔ ہماری حکومت نے بجلی کا بحران حل کیا۔ ہم نے سسٹم میں 10ہزار 400 میگاواٹ بجلی شامل کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دریائے سندھ پرشہید بینظیربھٹوپل کا منصوبہ پچھلی حکومت نے شروع کیا تھا۔ یہ پہلی حکومت ہے جس نے ماضی کے منصوبے مکمل کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیربھٹوپل منصوبے پر8 ارب روپے خرچ ہوئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات