آئی ایس آئی کو دنیا کی سب سے بہترین خفیہ ایجنسی قرار دے دیا گیا

سابق سربراہ’را‘ نے آئی ایس آئی کو دنیا کی نمبر ون خفیہ ایجنسی قرار دیدیا

ہفتہ 26 مئی 2018 20:34

آئی ایس آئی کو دنیا کی سب سے بہترین خفیہ ایجنسی قرار دے دیا گیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی شاندار کارکردگی نے روایتی دشمن کو بھی تعریف پر مجبورکر دیا ہے اور سابق بھارتی ’ را ‘ چیف نے آئی ایس آئی کو دنیا کی نمبر ون خفیہ ایجنسی قرار دیدیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایجنسی " را " کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دلت نے اسد درانی کے ہمراہ لکھی گئی کتاب میں تسلیم کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے کسی ممبر کی وفاداری بدلنا ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

" را " تو کسی آئی ایس آئی ممبرکو نہ پکڑ سکی لیکن پاکستانی ایجنسی نے کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اعتراف جرم بھی کرالیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ آئی ایس آئی ہی دنیا کی نمبرون خفیہ ایجنسی ہے ،یہ اٹل حقیقت ہے۔سابق سربراہ ’ را ‘ نے یہ بھی لکھا کہ آئی ایس آئی اتنی موثر تنظیم نہ ہوتی تو ہر روز انڈیا میں اس پر الزام نہیں لگ رہا ہوتا۔خیال رہے کہ امرجیت سنگھ دلت پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اتنے معترف ہیں کہ اس کا سربراہ بننے کو بڑا اعزاز بھی قرار دے چکے ہیں

متعلقہ عنوان :