Live Updates

ہم نوازشریف کی منی ٹریل پیش نہیں کرسکے،جاوید لطیف کا اعتراف

ہمارا یہ مئوقف بھی ہے کہ ہم پرکرپشن کے الزامات ہیں کرپشن کا کوئی ثبوت بھی توفراہم کرے؟پاناما بعد میںآ یا دھرنا پہلے کیسے آیا ،دھرنے کے دوران مائنس نوازشریف باتیں چل رہی تھیں۔مائنس نوازشریف کا اختیار کس نے کس کودیا؟نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 مئی 2018 19:36

ہم نوازشریف کی منی ٹریل پیش نہیں کرسکے،جاوید لطیف کا اعتراف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف نے اعتراف کیا ہے کہ ہم نوازشریف کی منی ٹریل پیش نہیں کرسکے، تاہم ہمارا دوسرا مئوقف یہ ہے کہ ہم پرکرپشن کے الزامات لگائے جارہے ہیں کرپشن کا کوئی ثبوت بھی توفراہم کرے، پاناما بعد میں آ یا لیکن ہم کہتے ہیں کہ دھرنا پہلے کیسے آیا ۔دھرنے کے دوران مائنس نوازشریف باتیں چل رہی تھیں۔

مائنس نوازشریف کا اختیار کس نے کس کودیا؟ن لیگی رہنماء جاوید لطیف نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری بھی شریک تھے۔ ان سے سوال پوچھا گیا کہ پاناما کیس کا سوال منی ٹریل کا ہے۔ لیکن میاں نوازشریف بیچ میں دھرنوں اور مشرف کو لے آئے ہیں۔ اگر نوازشریف منی ٹریل لے آتے توان کے بیانئے کوچار چاند لگ جاتے۔

(جاری ہے)

اس سوال کے جواب میں جاوید لطیف نے کہا کہ فواد چوہدری نے جو بات کی کہ ہمیں یہاں تک پہنچنے میں 22سال لگے، جوانہوں نے بات کی تحریک نجات کے دوران کیا ہوا؟ عدلیہ بحالی تحریک کے دوران کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ ان کے بقول اگر ماضی میں کچھ ہوتا رہا ہے توآج یہ بھی مان لیں۔یہ کہتے ہیں پاناما بعد میںآ یا لیکن ہم کہتے ہیں کہ دھرنا پہلے کیسے آیا ۔

دھرنے کے دوران مائنس نوازشریف باتیں چل رہی تھیں۔مائنس نوازشریف کا اختیار کس نے کس کودیا؟اس وقت گلی محلوں میں یہ شور تھا کہ نوازشریف مائنس ہوجائیں تویہ حکومت بھی چلتی رہے اور کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک مئوقف یہ ہے کہ ہم نے مان لیا کہ ہم منی ٹریل کے اس طرح ثبوت نہیں دے سکے۔ہمارا دوسرا مئوقف یہ ہے کہ ہم پرکرپشن کا الزام لگایا جارہا ہے کہ لیکن ہمیں کرپشن کا ثبوت بھی تودیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج منی لانڈرنگ، آف شور کمپنی اور آج پاناما لیکس کی بات ہورہی ہے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ آپ نے نوازشریف کو مائنس کرنا تھا کرلیا لیکن اگر آپ کرپشن کوہی ختم کرنا چاہتے ہیں توآف شور کمپنیوں کے باقی لوگوں سے کیوں پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات