Live Updates

الیکشن میں ایک دو ماہ کی تاخیر سے فرق نہیں پڑے گا،شیخ رشید

امید الیکشن چیف جسٹس ثاقب نثارکے دور میں ہی ہوجائیں گے،پی ٹی آئی کے اندرمداخلت نہیں کرتا،عمران خان سے دوستی ہے وہی نبھا رہا ہوں،60 ،61 پر میں اور62 پرعمران خان الیکشن لڑیں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 مئی 2018 19:20

الیکشن میں ایک دو ماہ کی تاخیر سے فرق نہیں پڑے گا،شیخ رشید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن میں ایک دو ماہ کی تاخیر سے فرق نہیں پڑے گا، امید الیکشن چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوجائیں گے، تحریک انصاف کے کسی مسئلے میں مداخلت نہیں کرتا، عمران خان سے دوستی ہے وہی نبھا رہا ہوں،60،61 پر میں اور 62 پر عمران خان الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے آج یہاں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے کسی مسئلے میں مداخلت نہیں کرتا،عمران خان سے دوستی ہے وہی نبھا رہا ہوں۔

پنڈی کے حلقوں سے پنڈی کے لوگوں کو الیکشن لڑنے دیا جائے۔60،61 پر میں اور 62 پر عمران خان الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ دیامیر بھاشاڈیم پرمشرف، یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف نے فوٹو سیشن کروایا۔ قائداعظم سولر، میٹروبس اور اورنج لائن میں کرپشن ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

چین کوسی پیک میں کرپشن پرتحفظات ہیں۔ چین نے440 کرپٹ لوگوں کو پھانسی دی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اتنی کرپشن ہے کہ نیب کے چار یا پانچ ادارے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ نوازشریف دوسروں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔ فوج کیخلاف نوازشریف جیسی گھٹیا زبان کسی نے استعمال کررہے ہیں۔ کرپشن پرنکالا گیا شخص اداروں کو للکار رہا ہے۔مجھے پتا ہے کہ نوازشیرف کا سینہ کتنا بڑا ہے۔ نوازشریف کہتا ہے کہ میرے سینے میں راز دفن ہیں۔ نوازشریف کارگل پربھی بات کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم عمری میں حسن اور حسین نواز کے پاس اتنی جائیداد کہاں سے آئی؟ مریم نواز نے نوازشریف کی سیاست کو ختم کردیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ماحول کو خراب کیا جارہا ہے ۔ ابھی تک عبوری حکومت تشکیل نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ایک دو ماہ کی تاخیر سے فرق نہیں پڑے گا۔ امید الیکشن چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوجائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات