Live Updates

شیخ رشید نے عمران خان کیساتھ اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 مئی 2018 19:00

شیخ رشید نے عمران خان کیساتھ اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دے دی
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی 2018ء) شیخ رشید نے عمران خان کیساتھ اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے ہفتے کے روز اپنے آبائی حلقے میں ایک توریب کے دوران دھواں دار تقریر کی گئی۔ شیخ رشید نے عمران خان کو اتحاد ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی کے تمام حلقے، این اے 60، این اے 61 اور این اے 62 کی ٹکٹوں کی تقسیم ان کے سپرد کردی جائے۔

شیخ رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی کے ان تین حلقوں پر راولپنڈی کے امیدواروں کو ہی الیکشن لڑنا چاہیئے۔ شیخ رشید نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تین حلقوں میں تحریک انصاف کے سربراہ جبکہ باقی 2 حلقوں میں وہ خود الیکشن لڑیں۔

(جاری ہے)

این اے 63 سے عمران خان جبکہ این اے 60 او این اے 61 سے وہ خود میدان میں اتریں۔ شیخ رشید نے دھمکی دی ہے اگر ان حلقوں میں لاہور سے کسی امیدوار کو لا کر الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا گیا تو پھر وہ بھی اس معاملے کو اپنے طریقے سے دیکھ لیں گے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید اور تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ 8 برس سے اتحاد قائم ہے۔ اس دوران شیخ رشید نے متعدد مواقعوں پر تحریک انصاف میں شمولیت کی کوششیں کی تاہم انہیں اس مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ شیخ رشید راولپنڈی میں اپنا آبائی حلقہ 2008 کے الیکشن میں ہار بیٹھے تھے۔ تاہم 2013 میں تحریک انصاف کی مدد کی بنا پر وہ اپنا آبائی حلقہ دوبارہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات