صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے قافلے پر حملے کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 26 مئی 2018 19:56

صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے قافلے پر حملے کے خلاف مقدمہ درج
مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے قافلے پر حملے کے خلاف مری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، عمرستی ،رسل خان اور دیگر کے خلاف زیر دفعہ 324-342-352-186-427-147-149 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے، ذیشان اسحاق نے موقف اختیارکیا کہ صوبائی وزیر گہل میں جلسہ عام سے خطاب کرنے جارہے تھے کہ انکے قافلے کو عمر ستی کی رہائش گاہ کے قریب چند عورتوں نے روک لیا اور کچھ دیر بعد ہی لوگوں نے قافلے پر پتھرائو شروع کردیا اور فائرنگ بھی کی، عمر ستی اور اسکے ہمراہ افراد کے اس اقدام سے قافلے میں شامل 400 افراد کی جانیں خطرے میں پڑھ گئی تھیں جبکہ اس اقدام سے صوبائی وزیر کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا تھا، مری پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :