Live Updates

وزیر اعلی کا ضلعی ہسپتال اور رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ

ہفتہ 26 مئی 2018 19:49

وزیر اعلی کا ضلعی ہسپتال اور رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ
لاہور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور رجب طیب اردوان ہسپتال کے مختلف شعبوں، وارڈز اور تھیٹرز کا دورہ کیا۔ انہوںنے اس موقع پر وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کا احوال دریافت کیا اور مزاج پرسی کی‘ ایک مریض نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظفر گڑھ میں آپ نے بہت سوہنا ہسپتال بنایا ہے‘ اللہ تعالی آپ کو صحت ، تندرستی اور کامیابی عطا فرمائے۔

وزیر اعلی نے سرجیکل وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں کیں۔ قبل ازیں وزیر اعلی نے ایمرجنسی وارڈ، سی ٹی سکین ، ادویات کے سٹور، ایکسرے روم، جنوبی پنجاب میں پہلی ڈکسا سکین ، ایکسرے ، انڈوسکوپی اور سٹاف کیفے ٹیریا کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے راستے میں کھڑے اور ہسپتال میں ان کے آنے کی خبر پا کر پہنچنے والے نوجوانوں کا ہاتھ ہلا کر خیر مقدم کیا‘ دو شہریوں نے علاج کیلئے مدد کی درخواست کی تو وزیر اعلی نے ڈی سی مظفر گڑھ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ان کا مسئلہ حل کر کے مجھے رپورٹ دیں ۔

وزیر اعلی نے میڈیکل سٹور میں فارما سسٹ خواتین سے گفتگو کی اور ان کی کارکردگی پر شاباش دی۔ وزیر اعلی نے مریضوں سے سرائیکی میں گفتگوکی - ایک مریضہ نے سرائیکی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تیرے بچے جیون تنیوں اللہ عزت ڈیسی ، تسی ساڈے لئی بہت اچھا انتطام کیتااے - وزیر اعلی ان کی بات پر مسکرا دیئے ۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، سیکرٹریز صحت نجم شاہ، علی جان ، انڈس ہسپتال کے چیف ایگز یکٹو ڈاکٹر عبدالباری اور انتظامیہ کی کاوشوں کو مظفر گڑھ میں شاندار ہسپتال بنانے پر سراہا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات