Live Updates

جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں صوبہ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا، شرجیل میمن

جب دلیلیں ختم ہوجاتی ہیں توہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے، نعیم الحق نے کیا انتہائی افسوس ناک ہے، زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کو شاباشی دی، شرجیل میمن

ہفتہ 26 مئی 2018 19:37

جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں صوبہ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا، شرجیل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے اسیررکن سندھ اسمبلی اور سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا، سندھ بچانے کے لیے لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں، شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب کرپشن خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

مقدمے میں نامزد سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن اور دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ جبکہ نیب گواہ زینت جہاں عدالت میں پیش نہ ہوسکی۔ دوران سماعت عدالت نے شرجیل میمن سے استفسار کیا کہ جیل میں آپ کے پاس کیا سہولیات ہیں شرجیل میمن نے کہا کہ جیل میں ایئر کولر کے لئے حکومت سے بات کی ہے ، سندھ بھر کے جیلوں میں ایئر کولر تقسیم کیئے جائیں گے، عدالت نے کہا یہ تو اچھی بات ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ چیف جسٹس نے دورہ سینٹرل جیل میں انتظامیہ کی تعریف کی تھی۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت31مئی تک ملتوی کردی۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کا پانچ سال کا دور حکومت کیسا رہا جس پر شرجیل میمن نے کہا کہ جب وہ عوام کے پاس جائیں گے تو عوام فیصلہ کریں گے، اگر ملک میں شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ سندھ میں نئے صوبے کی باتیں چل رہی ہیں تو شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کوکسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، سندھ بچانے کیلیے لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں، جب تک سندھ کیغیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ تقسیم نہیں ہوگا۔صحافی نے سوال کیا کہ اب سیاست باتوں سے نکل کر ہاتھوں تک پہنچ گئی ہے کیا کہیں گے، پی پی رہنما کا جواب میں کہنا تھا کہ جب دلیلیں ختم ہو جاتی ہیں تو ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے۔

دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو نعیم الحق نے کیا انتہائی افسوس ناک ہے، زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کو شاباشی دی۔اس سے قبل احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت میں شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، تاہم نیب کی گواہ انفارمیشن ڈائریکٹر زینت پیش نہ ہوئیں، جس کے باعث
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات