Live Updates

عوامی نیشنل پارٹی اصولوں پر کھڑی ہونے اور قربانی دینے والی پارٹی ہے،حیدرہوتی

اگرآپ لوگوں نے اپنے حقوق حاصل کرنے ہیں ، غربت ختم کرنی ہے توعوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہونا ہوگا قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہونے والے ڈسٹرکٹ ممبرحاجی شیخ کریم جان کا ساتھیوں و خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 26 مئی 2018 19:37

عوامی نیشنل پارٹی اصولوں پر کھڑی ہونے اور قربانی دینے والی پارٹی ہے،حیدرہوتی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اصولوں پر کھڑی ہونے اور قربانی دینے والی پارٹی ہے۔یہ پختونوں کے حقوق کے لیے لڑنے والی پارٹی ہے۔اگرآپ لوگوں نے اپنے حقوق حاصل کرنے ہیں اور غربت ختم کرنی ہے تو آپ سب کو عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہونا ہوگا۔

دن بدن عوامی نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ اور پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے۔ یوسی 27، ہزار خوانی گائوںحاجی شیخ کریم خان کے حجرے میںعوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی، بیرسٹر ہارون بلور، سید عاقل شاہ، صوبائی و مرکزی ممبر کونسل الحاج ملک طارق اعوان،سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ،خوشدل خان، دانیال بلور، ملک نسیم، ارباب ظاہر، صوبائی ممبر کونسل الحاج ملک اشتیاق اعوان،عالمگیر خلیل، سابقہ ایم این اے آصف بھٹی، مختیار لالا اور دیگرپارٹی عہدیدران، ورکرز اور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدر خان ہوتی نے قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہونے والے ڈسٹرکٹ ممبرحاجی شیخ کریم جان اور ان کے ساتھیوں کو عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا عوامی نیشنل پارٹی اصولوں پر کھڑی ہونے اور قربانی دینے والی پارٹی ہے۔یہ پختونوں کے حقوق کے لیے لڑنے والی پارٹی ہے۔ انھوں نے پختونخواہ کی عوام سے کہا کہ اگرآپ لوگوں نے اپنے حقوق حاصل کرنے ہیں اور غربت ختم کرنی ہے تو آپ سب کو عوامی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دن بدن عوامی نیشنل پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ اور پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی ہو رہی ہے۔ خیبر پختونخواہ کے عوام کو احساس محرومی کا شکار کرنے والے اورکرپشن میں ملوث صوبائی حکمرانوں سے چھٹکارہ پانے کا وقت قریب آ گیا ہے اور 2018کے عام انتخابات میںخیبر پختونخواہ کی غیور عوام پاکستان تحریک انصاف کو نااہل کر کے صوبے کی سیاست سے باہر کر دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات