ملک کے تمام ضلعوں کو 10کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز کی حتمی انتخابی فہرستوں کی فراہمی کا عمل(کل)مکمل ہو گا، الیکشن کمشن

ہفتہ 26 مئی 2018 19:35

ملک کے تمام ضلعوں کو 10کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز کی حتمی انتخابی فہرستوں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ضلعوں کو 10کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز کی حتمی انتخابی فہرستوں کی فراہمی کا عمل(کل)27مئی کو مکمل ہو گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق تمام ضلعوں کو رجسٹرڈ ووٹرز کی فہرستیں بھیجنے کا عمل جاری ہے، جو 105,955,407 تک پہنچ چکی ہیں۔ان میں 59,224,262 مرد ووٹرز اور 46,731,145 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔مجموعی رجسٹرڈ ووٹوں میں سے 60,672,868 پنجاب، 22,391,244 سندھ،15,316,299خیبر پختونخوا،4,299,494 بلوچستان، 2,510,154فاٹا اور 765,348 ووٹرز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہیں۔