Live Updates

لاہور میں حمزہ شہباز کا مقابلہ کون کرے گا ، پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور میں حمزہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنے کے لیے علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 26 مئی 2018 18:44

لاہور میں حمزہ شہباز کا مقابلہ کون کرے گا ، پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26مئی 2018ء) :لاہور میں حمزہ شہباز کا مقابلہ کون کرے گا ، پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کر لیا ۔ لاہور میں حمزہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنے کے لیے علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کاوقت قریب سے قریب تر آتا جا رہا ہے ۔جیسے جیسے الیکشن قریب آرہے ہیں سیاسی ماحول میں بہت سے تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں۔

ایک جانب سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کو عوام کے سامنے رکھ کر ان کو راغب کر رہی ہیں تو دوسری جانب عوام کو متاثر کرنے کے لیے اپنے اپنے سیاسی پاور شو بھی کئیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ سیاسی وفاداریاں تبسیل کرنے کا موسم بھی عروج پر ہے۔اس وقت سیاسی مبصرین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو ان انتخابات کا صف اول کا کھلاڑی قرار دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی مقابلہ کرنے کے لیے تیاری شروع کر رکھی ہے۔اس مقصد کے لیے ایک دوسرے کے تگڑے امیدواروں کو مات دینے کے لیے اپنے سب سے تگڑے امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں حمزہ شہباز کا مقابلہ کون کرے گا ، پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کر لیا ۔لاہور میں حمزہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنے کے لیے علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ اعلان چند روز میں متوقع ہے۔یاد رہے کہ کل خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق کا  کہنا تھا کہ نواز شریف کی جمہوریت پسندی ہی عوام میں مقبول ہو گی۔نواز شریف پر کرپشن کے الزامات لگانے والے سابق وزیر اعظم کی مقبولیت سے خائف ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہماری طاقت جمہوریت ہے اور قوم کا شعور ہی ہماری سیاسی طاقت بنے گا اور ہم عام انتخابات میں ایک بار پھر کامیاب ہو کر اپنے مخالفین کو کرارا جواب دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات